نواز شریف نے گاڑی میں اپنی نشست مریم نواز کو دیدی‘

نواز شریف پہلی بار پچھلی نشست پر بیٹھے

جمعرات 22 فروری 2018 15:41

نواز شریف نے گاڑی میں اپنی نشست مریم نواز کو دیدی‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے گاڑی میں اپنی نشست مریم نواز کو دیدی‘ احتساب عدالت سے واپسی پر نواز شریف اپنی نشست پر نہ بیٹھے اور مریم نواز کو بٹھا دیا‘ نواز شریف پہلی بار پچھلی نشست پر بیٹھے‘ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے واضح کردیا کہ پارٹی کے اندر آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت سے نواز شریف اور مریم نواز کی روانگی کے موقع پر نواز شریف نے گاڑی میں اپنی نشست پر مریم نواز کو بٹھا دیا۔ احتساب عدالت سے واپسی پر جب مریم نواز گاڑی میں پچھلی نشست پر بیٹھنے لگیں تو نواز شریف نے ان کو روک دیا اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر مریم نواز کو بیٹھنے کا کہا۔ کل کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے اشاروں کنایوں میں واضح کردیا کہ پارٹی کو لیکر آنے والے چند دنوں میں کیا ہونے والا ہے۔