Live Updates

مارشل لا کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، فواد چوہدری

شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے،پیراگون ہا ئو سنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے، احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے، ترجمان تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 15:38

مارشل لا کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارشل لا کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں،شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے،پیراگون ہا ئو سنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے، احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پپو، آپا اور پاپا کا ایک ٹرائنگل ہے، مریم کے پاپا سارے جہان کی سازشیں بتارہے ہیں، صرف ایک سازش مریم، پپواور پاپا کے اکا ئو نٹ میں 3 ہزار کروڑ روپے کیسے آئے نہیں بتارہے، چھوٹے پپو نے انٹرویومیں کہا کہ میں طالب علم ہوں اور کروڑوں کا گھر لے لیتاہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مارشل لا کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعدرفیق، احدچیمہ سمیت 5 رکنی گروہ شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں، پورے پاکستان کو معلوم ہے پیراگون ہا ئو سنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے جب کہ احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات