گوادر اور چابہارعلاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،وزیر دفاع

پاکستان تنازعات سے خود کو دور رکھ کر بہتری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے‘ سی پیک کے تناظر میں ہمسائیوں سے اچھے تعلقات قائم کئے‘ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں‘ وزیر دفاع خرم دستگیر کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 22 فروری 2018 15:38

گوادر اور چابہارعلاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات سے خود کو دور رکھ کر بہتری کی پالیسی پر عمل پیرپا ہے‘ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے‘ سی پیک کے تناظر میں ہمسائیوں سے اچھے تعلقات قائم کئے‘ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں‘ گوادر اور چابہار بندرگاہیں علاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

وہ جمعرات کو پاک ایران سعودی عرب تعلقات ‘ چیلنجز کے موضع پر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات پر مبنی ہے۔ پاکستان ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان عالی تعلقات کے حوالے سے موثر پالیسی پر عمل یپرا ہے۔ نواز شریف کے وژن کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر توجہ دی۔

پاکستان فرقہ واریت سے ہٹ کر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور اقتصادی تعلقات گہرے ہوئے ہیں۔ ایران سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کررہے ہیں۔ آرمی چیف اور وزیر دفاع پیداوار بھی تعلقات میں بہتری کے لئے ایران گئے۔ پاکستان تنازعات سے خود کو دور رکھ کر بہتری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سی پیک کے تناظر میں ہمسائیوں سے اچھے تعلقات قائم کئے پاکستان معاشی ترقی کے لئے بہت سے مشترکہ مواقع فراہم کررہا ہے۔ گوادر اور ایران کی چابہار بندرگاہیں علاقے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔