مسلم لیگ(ن)کے رہنما ئو ں اور کارکنان کی نوازشریف کے حق میں نعرے بازی

وزیراعظم نوازشریف اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے

جمعرات 22 فروری 2018 15:38

مسلم لیگ(ن)کے رہنما ئو ں اور کارکنان کی نوازشریف کے حق میں نعرے بازی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن)کے اہم اجلاس میںمسلم لیگ(ن)کے رہنما ئو ں اور کارکنان نے نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پنجاب ہاوس اسلام آباد میںسابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن)کے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ اور آصف کرمانی سمیت پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے رہنما ئو ں اور کارکنان نے نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور وزیراعظم نوازشریف اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :