سنگاپور کی حکومت نے 21سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 14:00

سنگا پور (ارود پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22فروری 2018ء)سنگاپور کی حکومت نے 21سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امیر آدمی امیر سے امیر تر ہوتا جا ہا ہے جبکہ غریب آدمی غریب ہوتا جا رہا ہے۔پپاکستان کی 60فیصد آبادی ایسی ہے جن کو دو وقت کی روٹی مشکل سے میسر ہوتی ہے ۔لیکن دنیا میں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جو اپنی عوام کی بھلائی کے لئے ایسے اقدامات کرتے ہیں کہ وہ پوری دنیا کے لئے ایک مثال بن جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک اقدام سنگاپور حکومت کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور کی حکومت 21 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو 300 سنگاپوری ڈالر (تقریباً 25 ہزار پاکستانی روپے) تک کا بونس دے گی۔سنگا پور حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال اخراجات کی نسبت قومی آمدنی اتنی بڑھ گئی ہے کہ نیا ریکارڈ قائم ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا حکومت کی جانب سے عوام کو تحفہ دیا جا رہا ہے۔

وہ تمام شہری جن کی سالانہ آمدنی 28ہزار ڈالر تک ہے انہیں 300 ڈالر کا بونس ملے گا جبکہ 28 ہزار ڈالر سے لے کر ایک لاکھ ڈالر تک کی آمدنی والوں کو 200 ڈالر کا بونس ملے گا اور جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ ڈالر سے زائد ہے انہیں 100 ڈالر کا بونس ملے گا۔ بونس کی رقم سال کے آخر میں تقسیم کی جائے گی اور اس کا کل حجم 70 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگا۔