وینزویلا میں اپوزیشن نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

غیرملکی مبصرین کو بھی نہیں آنے دیا جارہا،ممکنہ انتخابی دھاندلیوں کے باعث الیکشن نہیں لڑ سکتے،بیان

جمعرات 22 فروری 2018 15:29

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وینزویلا میں ممکنہ انتخابی دھاندلیوں کے باعث ملکی اپوزیشن نے بائیس اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں اپنی شمولیت کو خارج از امکان قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر نکولاس مادورو کے مخالفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان انتخابات کے لیے بین الاقوامی مبصرین کو وینزویلا آنے کی اجازت دی جائے، الیکشن کی نگرانی کرنے والے ملکی کمیشن کی تشکیل غیر جماعتی بنیادوں پر کی جائے اور بیرون ملک رہنے والے وینزویلا کے شہریوں کو بھی ان انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے۔ مادورو حکومت ملکی اپوزیشن کے یہ مطالبات تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :