بنگلہ دیش سے شمال مشرقی علاقوں کی جانب منصوبہ بند نقل و حرکت کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ، بھا رتی آرمی چیف کی ہر زہ سرائی

جمعرات 22 فروری 2018 14:54

بنگلہ دیش سے شمال مشرقی علاقوں کی جانب منصوبہ بند نقل و حرکت کے پیچھے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل راوت نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش سے شمال مشرق کی جانب لوگوں کی منصوبہ بندی نقل و حرکت کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ ہمارے مغربی ہمسائے کی وجہ سے اس علاقے میں منصوبہ بند امیگریشن کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ مکل اپنے حامی چین کے تعاون سے اس علاقے کو خلل میں رکھنے کے لئے درپردہ جنگ لڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ آسام کی جانب بنگلہ دیشی غیر قانونی تارکین کی آمد ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس معاملے کی ذمہ دار اے آئی یو ڈی ایف نامی پارٹی بھی ہے جو کہ آسام میں بی جے پی سے کئی گنی شہرت گزشتہ کئی سالوں سے حاصل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل علاقے میں تعمیر و ترقی کی صورت میں بھی نکالا جا سکتا ہے ۔ ۔