چیچہ وطنی ، تین افراد کو سوتے میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

مقتولین میں پولٹری فارم کا مالک،اسکا کزن اور ملازم شامل

جمعرات 22 فروری 2018 14:34

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) چیچہ وطنی میں تین افراد کو سوتے میںفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،مقتولین میں پولٹری فارم کا مالک،اسکا کزن اور ملازم شامل ہیں،پولیس کے مطابق گاؤں113،بارہ ایل میں واقع پولٹری فارم کا مالک چودھری زاہدحمیداسکا کزن راشد نصیر اور ملازم تلمیزالحسن گزشتہ شب پولٹری فارم سے ملحقہ کمرے میں سورہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے کمرے میں گھس کرفائرنگ کردی جس سے تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق واردات میں 12بور اسلحہ کا استعمال کیا گیا اورتینوں کے سر پر گولیاں ماری گئیں،فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فنگرپرنٹس اور دیگر شہادتیںریکارڈ کرلی ہیں،مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔