نقیب قتل میں ملوث اہلکاروں کو مجرموں کی طرح سزا ملے گی، آئی جی سندھ کا دعویٰ

عزت،ذلت ، موت و رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، اختیارات کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا، پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

جمعرات 22 فروری 2018 14:34

نقیب قتل میں ملوث اہلکاروں کو مجرموں کی طرح سزا ملے گی، آئی جی سندھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بے گناہ مارے جانیوالے نقیب اللہ محسود کیس میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کو مجرموں کی طرح سزا ملے گی۔کراچی میں پولیس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کی ذمے داری پولیس پرہے۔

انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ، آپ کوریاست اورقانون کی حفاظت کرنی ہے۔اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ معاشی بدحالی اوربیروزگاری بھی اسٹریٹ کرائمز کی وجوہات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایشیا اوردنیا کا سب سے زیادہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والا شہر ہے۔انہوں نے جوانوں سے کہا کہ آپ ملک کی خدمت کرنے کے لیے اس فورس میں آئے ہیں، مجھے کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ سے زائد ہے، 50 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں، شہر میں بغیر دستاویزات کے رہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، 2500 کیمروں سے ڈھائی کروڑ لوگوں پرکیسے نظررکھ سکتے ہیں۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ جب میں سندھ پولیس میں آیا تو میرے دو خواب تھے۔ ایک سندھ پولیس کی تعمیرنواوردوسری میرٹ پربھرتیاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ س عزت،ذلت ، موت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، اختیارات کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :