اگلے پا رٹی صدر کا انتخاب نواز شریف اور پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے ہو گا،مریم اورنگزیب

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ پہلے سے لکھا جا چکا تھا ،کوئی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے ووٹرز کو بھی نااہل کیا جا سکے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 14:34

اگلے پا رٹی صدر کا انتخاب نواز شریف اور پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمارے پارٹی لیڈر ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے اگلے صدر کا انتخاب میاں نواز شریف اور پارٹی رہنمائوں کی مشاورت سے ہو گا۔ تمام فیصلے جو نواز شریف کے خلاف آئے یا آئیں گے پہلے سے لکھے جا چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمزور فیصلوں کا دفاع کرنے کے لئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ بھی پانامہ کیس کی ایک کڑی ہے۔ اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی ہے مریم اورنگزیب نے دعوی کیا کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ پہلے سے لکھا جا چکا تھا اس کے بعد بھی جو فیصلے آنے والے ہیں وہ پہلے سے تحریر شدہ ہیں ۔ پارٹی صدارت سے نااہلی کا فیصلہ بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے ووٹرز کو بھی نااہل کیا جا سکے ۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر کے حوالے سے سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ہمارے پارٹی لیڈر ہیں وہ دیگر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد اگلے صدر کا انتخاب کریں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :