پاکستانی فوج نے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بھارت کا الزام

جمعرات 22 فروری 2018 14:34

پاکستانی فوج نے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں اڑی سیکٹر کے علاقہ حاجی بیر میں پاکستانی فوجیوں نے بلااشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور فریقین کے درمیان فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :