بھارت؛وزیراعظم مودی اور کینیڈین وزیراعظم کل ملاقات کریں گے

جمعرات 22 فروری 2018 14:26

اوٹاوانئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بھارت میں 7روزہ دورے پر آئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کل بروز جمعہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیساتھ ملاقات کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور کینیڈین وزیراعظم کے مابین دارالحکومت نئی دہلی میں آج میں ملاقات ہو گی،جس میں مخلت موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں لیکن ان کی حکومت پر سکھ علیحدگی پسندوں کی حمایت کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ پنجاب کی خالصتان تحریک کیلئے مختلف ممالک سے پیسہ آ رہا ہے اور ان ممالک میں کینیڈا بھی شامل ہے جبکہ دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم نے واضح یقین دہانی کرائی کہ وہ کسی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :