مریم نواز کا حلقہ این اے 120 کا دورہ ، نوجوان طلبا کو آئسکریم کھلانے کی پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 13:51

مریم نواز کا حلقہ این اے 120 کا دورہ ، نوجوان طلبا کو آئسکریم کھلانے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے حلقہ این اے 120 کے دورے کے دوران ان کا منفرد انداز دیکھنے میں آیا۔ حلقہ این اے 120 کے دورے کے دوران مریم نواز نے نہ صرف کارکنوں اور مقامی افراد کے مسائل سنے بلکہ مقامی اسٹال سے حلوہ پوری اور چنے پٹھورے بھی کھائے۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کے اس عوامی انداز کو خوب پسند کیا گیا۔

یہی نہیں بلکہ مریم نواز نے علاقہ میں موجود میکڈونلڈ کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں دیکھا گیاکہ مریم نواز نے گاڑی میں بیٹھے کچھ طلبا کو اپنے پاس بلایا اور ان سے پوچھا کہ کیا حال ہے؟ کہاں سے آئے ہو؟ جس پر طلبا نے جواب دیا کہ ہم یونیورسٹی آف لاہور سے یہاں آئسکریم کھانے آئے ہیں۔ جس پر مریم نواز نے کہا کہ چلو آئسکریم کھاؤ پیسے میں دیتی ہوں۔ نوجوان طالبعلم نے مریم نواز کی اس پیشکش پر کہا کہ آپ آئیں ہم آپ کو کھلاتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نہیں میں کھلاتی ہوں، میں بڑی ہوں میں آپ کو آئسکریم کھلاتی ہوں۔ مریم نواز کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی جس کے بعد صارفین نے ان کے اس عوامی انداز کو خوب سراہا ۔ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :