اسلام آباد ماڈل جیل کے لئے مناسب راستہ حاصل کرکے رپورٹ دی جائے، وزیر داخلہ کی چیف کمشنر کو ہدایت

جمعرات 22 فروری 2018 14:09

اسلام آباد ماڈل جیل کے لئے مناسب راستہ حاصل کرکے رپورٹ دی جائے، وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیرداخلہ احسن اقبال نے جمعرات کو اسلام آباد کی ماڈل جیل کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہیں آرکیٹیکٹ اور چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے ابھی تک ماڈل جیل کے لئے کشمیر ہائی وے سے راستہ حاصل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے مجوزہ راستے پر گھروں کی تعمیر شروع کردی ہے جس کی وجہ سے مناسب راستہ موجود نہیں اور منصوبے میں مشکلات ہیں۔ وزیر داخلہ نے چیف کمشنر کو ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے لئے مناسب راستہ حاصل کرکے رپورٹ دی جائے اور اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے ۔ جیل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے انعقاد کے لئے اسلام آباد انتظامیہ ہنگامی طورپر کھیتوں میں کچا راستہ بنا کر تقریب کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ اسلام آباد میں 90 ایکڑ کی اراضی پر بننے والی ماڈل جیل کے لئے کشمیر ہائی وے سے مجوزہ راستے پر گھروں کی تعمیر شروع کردی گئی جس کی وجہ جیل کی تعمیر میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :