خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں ، اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں-فواد چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 فروری 2018 13:40

خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں ، اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں-فواد ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں ، اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایات لیتے ہیں اور بیوروکریسی کی مافیاکے باس ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کہ مافیا کو توڑنا ضروری ہے ، اداروں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تحریک انصاف کے کارکن تیار رہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ سعدرفیق ،فوادحسن فواد،احد چیمہ،ڈی سی اولاہورمحمدعثمان پانچ افرادکاگروہ ہے،یہ لوگ پاکستان کی بیوروکریسی میں پینٹاگون کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں،سعد رفیق پانچ افراد کے گروہ کے سربراہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے۔راہنما تحریک انصاف نے احد چیمہ کی گرفتاری کو اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ نے آشیانہ رہائشی اسکیم میں سعد رفیق کے بھائی کی کمپنی پیراگون کو 14ارب روپے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بنے گا کیونکہ گینگ کا سرغنہ تو سعد رفیق ہے۔

متعلقہ عنوان :