نون لیگ نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کردیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 فروری 2018 13:40

نون لیگ نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کردیے
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری۔2018ء) نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ( ن) نے سینٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔

نئے ٹکٹ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن )کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن پہنچ کر نئے ٹکٹ جمع کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دستخطوں سے سینیٹ انتخابات کے ٹکٹ جمع کرارہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی پارٹی صدارت کالعدم قراردینے کے بعد نوازشریف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے نون لیگ کے امیدواروں کو جاری کیے گئے ٹکٹوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا تھا۔ عدالتی فیصلے سے سابق وزیراعظم کے بطور پارٹی صدر تمام فیصلوں بشمول سینٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :