وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی ملاقات

جمعرات 22 فروری 2018 13:35

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی )کے سربراہ معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی نے جمعرات کو یہاں وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ایس آئی یو ٹی سکھر اور سندھ کے دیگر اضلاع میں زیر تعمیر لیور ٹرانسپلانٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :