پاکستان مسلم لیگ ن کا بھی وہی حال ہو گا جو ایم کیو ایم کا ہوا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 13:28

پاکستان مسلم لیگ ن کا بھی وہی حال ہو گا جو ایم کیو ایم کا ہوا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2018) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا بھی ایم کیو ایم والا حال ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا نواز شریف کے پارٹی صدارت کی نا اہلیت کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف فیصلہ آنے سے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو تقویت ملی ہے ۔

تو پھر نواز شریف کو بھی  تقویت ملی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ایم کیو ایم کی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کا بھی بہت برا حال ہونے والا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح الطاف حسین پر پابندی لگنے کے بعد ایم کیو ایم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی ہے تو پاکستان مسلم لیگ ن کا بھی عنقریب یہی حال ہو گا۔اور آنے والے دنوں میں یہ بات واضح ہو جائے گی پاکستان مسلم لیگ ن میں کتنے گروپس بن چکے ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلیت کے بعد مسلم لیگ ن کو چاہئیے تھا کہ پارٹی کا کوئی صدر منتخب کرتے اور آگے بڑھتے۔لیکن مسلم لیگ ن نے ایسا نہیں کیا اور اسی وجہ سے ان کے لئے مسائل بڑھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :