ْبھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ْاعزاز چوہدری

پاکستان کی سکیورٹی اورمعاشی میدان میں کامیابیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے ،ْ پاکستانی سفیر کی گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 13:35

ْبھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جا ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء)امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی اورمعاشی میدان میں کامیابیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے ،ْ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی ،ْبھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، دونوں ممالک نے القاعدہ کومل کرشکست دی۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستانی کمیونیٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردارادا کررہی ہے، سفارتخانہ اورچاروں قونصلیٹ اوورسیزپاکستانی کی مدد کیلئے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان اورامریکا کوامن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام امریکا سے باہمی احترام او ربرابری کی بنیاد پر تعلقات کی توقع رکھتے ہیں۔