اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

وائس چانسلر کی جانب سے داخلوں کے پراسس میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 22 فروری 2018 13:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ،ْ ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز ،ْ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے ،ْ بی ایس پروگرامز ،ْ ایم ایس سی) شماریات فزکس ،ْ ریاضی ،ْ کیمسٹری ،ْ سوشیالوجی ،ْ مائیکروبیالوجی ،ْ ای پی ایم ،ْ ماس کمیونیکیشن ،ْ سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن ،ْ انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی ( شامل ہیں"یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ،ْ سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ 2018ء مقرر کی گئی ہے۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 15سی25۔ اپریل کے درمیان منعقدہوں گے۔ ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ30۔اپریل2018ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور سوشیالوجی پروگرامز کے امیدواروں سے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز نہیں لئے جائیں گے۔

ان پروگرامز کے میرٹ داخلہ فارم کے ساتھ فراہم کی جانے والی تعلیمی قابلیت کی دستاویزات کی بنیاد پر مقررکئے جائیں گے۔ قابل اور مستحق طلبہ کی حوصلہ افرائی کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے داخلوں کے پراسس میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔