پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کر دیا ،ْ اختر شاہ ایڈووکیٹ دبئی طلب

پرویز مشرف پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں ،ْ اختر شاہ کی روانگی کے موقع پر بات چیت

جمعرات 22 فروری 2018 13:31

پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کر دیا ،ْ اختر شاہ ایڈووکیٹ دبئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں مشاورت کیلئے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کو دبئی طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کو صحت کے مسائل ہیں اور اس متعلق وہ امریکی ڈاکٹرز سے کنسلٹ کر چکے ہیں۔اختر شاہ نے کہا کہ وہ دبئی میں پرویز مشرف سے سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنے پر ڈسکشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :