نواز شریف کا نام نہیں ہٹایا جاسکتا ،ْڈاکٹر رمیش کمار

تفصیلی فیصلہ آنے پر ہمیں ایک ماہ کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے ،ْانٹرویو

جمعرات 22 فروری 2018 13:31

نواز شریف کا نام نہیں ہٹایا جاسکتا ،ْڈاکٹر رمیش کمار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ آپ عدالتی فیصلوں کے ذریعے نواز شریف کو نااہل تو قرار دے سکتے ہیں تاہم انہیں ہٹایا نہیں جاسکتا۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ کچھ لوگوں کو نواز شریف سے تکلیف ہے تاہم پارٹی منشور بھی ان ہی کا دیا ہوا ہے ،ْ آپ کہتے ہیں کہ آئینی اور قانونی طریقے سے وہ سینیٹ کے ٹکٹ نہ دیں مگر نواز شریف کا نام نہیں ہٹایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ لودھراں کے انتخابات کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے جو کہ نواز شریف کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانون کے مطابق اپیل کر سکتے ہیں ،ْ آئین کے تحت ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ماننا چاہیے تاہم ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ اس پر کوئی بات ہی نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عدالت میں جج صاحبان اپنے ضمیر کو مطمئن کرتے ہوئے فیصلہ دیتے ہیں اس لیے جج صاحبان نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے، لیکن تفصیلی فیصلہ آنے پر ہمیں ایک ماہ کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پارلیمنٹ بااختیار ہوتی ہے اور وہ کسی بھی حوالے سے قانون بنا سکتی ہے ،ْ آئین کا آرٹیکل 17 اس میں کہیں پر رکاوٹ نہیں ڈالتا البتہ آرٹیکل 203 میں یہ بات ضرور ہے کہ پارٹی سربراہ اہل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 203 میں آرٹیکل 17 کی بنیاد پر ترمیم کی گئی اور اٴْس وقت قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں تاہم سینیٹ میں دیگر سیاسی جماعتوں نے اس پر رخ موڑ کر عدالت کا رخ کر لیا تاہم یہ بل پاس کر دیا گیا اور اس کی بنیاد پر نواز شریف پارٹی کے سربراہ بنے۔

متعلقہ عنوان :