نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ،ْ

مختلف امورپر تبادلہ خیال پارلیمنٹ کے قانون سے انحراف کرتے ہوئے مجھے نااہل کیا گیا ،ْنوازشریف کی کارکنوں سے گفتگو پنجاب ہائوس وزیر اعظم نوازشریف کے نعروں سے گونج اٹھا ،ْ نوازشریف نے چھت پر چڑھ کر کارکنوں کے نعروں کا جواب

جمعرات 22 فروری 2018 13:31

نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے قانون سے انحراف کرتے ہوئے مجھے نااہل کیا گیا۔جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ اور آصف کرمانی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور پارٹی صدارت کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا ۔ پنجاب ہائوس میں لیگی کارکنوں کی بڑ ی تعداد موجود تھی سابق وزیر اعظم نوازشریف پنجاب ہائوس کی چھت پر آئے اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا ۔سابق وزیر اعظم نوازشریف نے بال کونی پر کھڑا ہو کر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون سے انحراف کرتے ہوئے مجھے نااہل کیا گیا، 2014 میں تمام جماعتوں نے مل کر یہ قانون بنایا، پھر جب ڈکٹیٹر آئے تو انہوں نے اس قانون کو ختم کیا۔اس موقع پر کارکنوں نے ’’وزیراعظم نوازشریف ‘‘ اور سابق وزیر اعظم کے حق میں شدیدنعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :