شہری دفاع کا عالمی دن یکم مارچ کو منایاجائے گا

جمعرات 22 فروری 2018 13:27

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی دن یکم مارچ بروز جمعرات کو منایاجائیگا۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی واکس ، سیمینارز، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

جن میں قدرتی آفات ، ناگہانی واقعات، بڑے سانحات ، قومی حادثات ، سیلاب ، زلزلہ ، حالت جنگ اور امن کی حالت کے دوران شہریوں میں ان کے کردار کی ادائیگی کے بارے میں شعوری آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔