40ہزار روپے کے قومی بانڈزکی قرعہ اندازی یکم مارچ کولاہورمیں ہوگی

جمعرات 22 فروری 2018 13:27

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی یکم مارچ بروزجمعرات کولاہورمیں ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ رواں سال کی ساتویں اور مجموعی طور پر 72ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلاانعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک‘ دوسرا انعام 2 کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔