Live Updates

نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نا اہلی; معروف صحافی نے عمران خان کو مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 13:04

نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نا اہلی; معروف صحافی نے عمران خان کو مشورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پی ٹی آئی کے لوگ بھی دعوے کرتے تھے کہ مسلم لیگ ن س 35 یا 40 کے قریب ایم این ایز پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ ایم این ایز نے عمران خان کی سیاست میں غیر سنجیدگی کو دیکھا اور نواز شریف کو دیکھا کہ وہ دھڑا دھڑ جلسے کر رہے ہیں اور ان کے جلسوں میں لوگ بھی آ رہے ہیں تو وہ رُک ھئے اور ان کو لگا کہ نواز شریف سیاسی طور پر بحال ہو رہے ہیں۔

جبکہ عمران خان بس ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہیں۔ عمران خان نے اپنی اور پارٹی کی مقبولیت کا گراف خود خراب کیاہے۔ وہ لوگ جو سمجھتے تھے کہ عمران خان نواز شریف کو سیاسی ٹکر دے سکتے ہیں اور جو لوگ عمران خان کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم کے طور پر دیکھ رہے تھے انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ عمران خان ایک غیر سنجیدہ آدمی ہیں اور ان کے لیے اپنے ذاتی ایشوز زیادہ اہم ہیں،انہیں ملک اور سایست میں دلچسپی نہیں رہی۔

(جاری ہے)

ایسے لوگوں کے لیے اب دو آپشنز ہیں، ایک تو یہ کہ یہ سارے کے سارے لوگ جو پی ٹی آئی میں جانا چاہتے تھے پی ٹی آئی کو جوائن کر لیں یا پھر دوسرا یہ کہ شہباز شریف کے کیمپ میں چلے جائیں۔ اگر عمران خان کو مسلم لیگ ن کا ہجوم اپنی طرف لانا ہے تو انہیں سیاسی طور پر تھوڑا سا سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات