لوگ چاہتے ہیں کہ میں سیاست میں آؤں،ریحام خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 13:00

لوگ چاہتے ہیں کہ میں سیاست میں آؤں،ریحام خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22فروری 2018ء)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں میں سیاست میں آ جاؤں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا لندن میں بی بی سی اردو  کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں سیاست میں آ جاؤں۔لیکن پاکستان میں ایم این اے بننے کے لئے جتنا پیسہ چاہئیے ہوتا ہے وہ حلال طریقے سے کمانا ممکن نہیں ہے۔

ریحام خان نے کہامیں ایسا سیاسی کردار چاہتی ہوں جس میں نئے آنے والے سیاست دانوں کی تربیت کر سکوں۔تا کہ وہ اچھے سیاست دان بن سکیں۔ریحام خان نے اپنی کتاب کی اشاعت کا وقت منتخب کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ  کہ چونکہ یہ الیکشن کا سال ہے، کچھ لوگ ووٹ دینے جا رہے ہیں اور کچھ ووٹ لینے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سب کو سوچنے کا موقع ملے گا کہ پاکستان کی ضروریات کیا ہیں۔

پاکستان کے مستقبل کے لیے کیا چیزیں کرنے کی ضرورت ہے اور لوگ کیا چاہتے ہیں۔'اپنی کتاب کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ میں لندن آئی ہی اس لیے ہوں کہ کتاب کی رونمائی کر سکوں۔ ایک دفعہ کتاب لانچ ہو جائے تو پھر کوئی کسی کا کیا بگاڑ سکتا ہے۔ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے لئے ایسے حالات بنا دئیے گئے ہیں کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔