بدلتی سیاسی صورتحال‘ پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 فروری 2018 12:59

بدلتی سیاسی صورتحال‘ پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری۔2018ء) ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی پر غور شروع کردیا، مشاورت کے لیے اپنے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانگی سے قبل وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کو صحت کے مسائل ہیں اور اس متعلق وہ امریکی ڈاکٹرز سے کنسلٹ کر چکے ہیں۔اختر شاہ نے کہا کہ وہ دبئی میں پرویز مشرف سے سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنے پر ڈسکشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :