کرپشن الزامات‘ اسرائیلی وزیراعظم کے قریبی ساتھی سرکاری گواہ بننے پر تیار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 فروری 2018 12:59

کرپشن الزامات‘ اسرائیلی وزیراعظم کے قریبی ساتھی سرکاری گواہ بننے ..
بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری۔2018ء) کرپشن کے الزامات میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ساتھی شلوموفلبراسرائیلی وزیراعظم کے خلاف سرکاری گواہ بننے پر تیار ہوگئے ہیں جس کے باعث بنجمن نیتن یاہو کی طویل مدت وزارت خطرے میں پڑگئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ٹیلی کام کمپنی بیزاق میں بدعنوانی کے جرم میں گرفتار ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے کمیونی کیشن کے وزیر شلوموفلبر کی وفاداریاں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ تبدیل ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں بیزاق کمپنی میں ہونےوالی کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جس میں رواں ہفتے ٹیلی کمیونی کیشن کے وزیرشلومو فلبر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دوران حراست شلوموفلبر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف ریاستی گواہ بننے پر تیار ہوگئے ہیں۔ شلومو فلبر کی وفاداریاں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ تبدیل ہونے کے بعد بنجمن نیتن یاہو کے لئے اسے بڑادھچکا قراردیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :