ابھی تو شروعات ہے، ججز ابھی نواز شریف کو جیل میں بھی ڈالیں گے ۔ جاوید ہاشمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 12:48

ابھی تو شروعات ہے، ججز ابھی نواز شریف کو جیل میں بھی ڈالیں گے ۔ جاوید ..
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) : سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ ابھی تو یہ شروعات ہے، ججز ابھی نواز شریف کو جیل میں بھی ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کبھی آئین کے دفاع میں آگے نہیں آئے۔نواز شریف نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ نواز شریف نے کہاہے کہ وہ آئینی جنگ لڑتے رہیں گے ۔

کچھ لوگوں نے مجھے ناکام سیاستدان کہا۔

(جاری ہے)

عمران خان اور ان کے ساتھی استعفے دینے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عقل اور دماغ سے فارغ ہے، اسے لوگوں نے سر پر چڑھایا ہوا ہے۔یوف رضا گیلانی کہتے تھے کہ میں نے تو احتجاج نہیں کیا تھا لیکن اب یوسف رضا گیلانی بھی احتجاج کر رہے ہیں ، جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میں نواز شریف کے ساتھ ہوں اور آئندہ بھی نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔