میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے،کیپٹن صفدر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 12:47

میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے،کیپٹن صفدر
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2018)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر (ر) کا کہنا ہے کہ میری بیوی میری لئے جنت کی حور ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر (ر) نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں عورت کا بڑا مقام ہے۔عوام سے درخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا کہ شہباز شریف بھی شادیاں کر کے چھوڑ دیتے ہیں ان کے بار میں کیا کہیں گے جس کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن صفدر (ر) نے کہا کہ شہباز شریف سیاسی مقصد یا خواب کی تعبیرکے لئے شادی نہیں کرتے ۔

شہباز شریف کو بھی چار شادیوں کی اجازت ہے اور انکل عمران خان کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ چار شادیاں پوری کریں۔اس کے علاوہ کیپٹن صفدر (ر) نے کہا کہ میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے۔ماں باپ کی دعائیں ہیں اور میں اپنی شادی سے بہت خوش ہوں۔