مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی، آئندہ الیکشن میں تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرے گی، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی، آئندہ الیکشن میں تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔

وہ گذشتہ روز ٹائون حال حویلیاں میں منعقدہ سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنوشن کی صدارت عبدالرزاق عرف شمو چیئرمین نے کی۔ کنونشن سے تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی احمد نواز خان جدون، تحصیل ممبر امجد اقبال تنولی، ملک محمد احسن، سردار شمیم ضلع ناظم ناڑہ، تحصیل صدر سوشل میڈیا حویلیاں اکمل عباسی، ماریہ یونس جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا تحصیل حویلیاں، سیدہ شہلا ضلعی صدر سوشل میڈیا سمیت دیگر مقررین نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پلاٹوں اور ٹکٹوں کی ضرورت نہیں ہے، عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں، پارٹی کی خدمت کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے، ان کی خدمات مسلم لیگ (ن) کیلئے ہر وقت حاضر ہیں، ایبٹ آباد میں اس سے بھی بڑا کنونشن منعقد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :