Live Updates

تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں آزاد امیدوار علی افضل خان جدون کی بھرپور حمایت کرے گی، علی خان جدون

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) تحریک انصاف کے رہنما و پارلیمانی لیڈر ضلع کونسل ایبٹ آباد علی خان جدون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں آزاد امیدوار علی افضل خان جدون کی بھرپور حمایت کرے گی، نظریہ پاکستان کے محافظ سینئر سیاستدان ہزارہ ڈویژن کا سرمایہ ہیں، پارٹی نظریات سے بالاتر ہو کر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے بات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینٹ ایوان میں قابل اور باصلاحیت نمائندوں کی ضرورت ہے، علی افضل خان قانون دان کی حیثیت سے اہم کردار نبھا سکتے ہیں جو پہلے بھی صوبائی وزیر قانون کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے سینئر سیاستدان علی افضل جدون کیلئے سینٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل کریں گے، علاقہ کے مفاد کیلئے ہزارہ ڈویژن کے ممبران اسمبلی کو متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علی افضل خان جدون نے زندگی بھر نظریہ پاکستان کیلئے آواز بلند کی ہے، ایسے محبان وطن کو مضبوط اور پلیٹ فارم دینے سے ملک مزید مستحکم ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات