تحریک صوبہ ہزارہ کا اجلاس، ممبر شپ کیمپ سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ کا ایک اہم اجلاس سردار گل زیب کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر شپ کیمپ سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر ممبر شپ کیمپ کو کامیاب بنانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو تحریک صوبہ ہزارہ کا پیغام ہر ہزارے وال تک پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہزارے والوں کی محرومیوں کا واحد حل صوبہ ہزارہ کے قیام سے ہی ممکن ہے، کسی حکومت نے بھی ہزارہ کی ترقی و خوشحالی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، اب وقت ہے کہ صوبہ ہزارہ کیلئے آئینی اور قانونی طریقہ اپنایا جائے۔

سردار گل زیب نے کہا کہ ممبر شپ کیمپ کا افتتاح (کل) ہفتہ کو دن دس بجے تھانہ چوک پر سلطان العارفین خان جدون سربراہ آرگنائزنگ کمیٹی کریں گے۔ اجلاس میں سردار غلام محمد، سہراب خان، سجاد احمد کیانی، سردار جاوید، سردار ریاست، سجاد قریشی، عدیل شیخ، سردار راشد، اویس جدون و دیگر موجود تھے۔