تورغر کے علاقہ جھٹکا میں باپ نے بیٹی کو آشنا سمیت غیرت کے نام پر قتل کردیا

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) تورغر کے علاقہ جھٹکا میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو آشنا سمیت غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے دعویداری پر دوشیزہ کے باپ کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تورغر کے تھانہ جدباء کے گائوں جھٹکا میں سید فیصل شاہ کو اپنی بیٹی کے گیگانی کے نوجوان سے ناجائز مراسم کا شبہ تھا۔ گذشتہ رات مبینہ طور پر فیصل سید نے اپنے مویشیوں کے باڑے میں دوشیزہ مسماة (ن) کو نوجوان دوست محمد ولد گل زمین کے ساتھ دیکھا تو دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :