کاکول میں جاں بحق 19 سالہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) کاکول کے گائوں گلی بہن میں جاں بحق ہونے والی 19 سالہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل ثابت ہو گیا، لڑکی کو ذبح کر کے دفنا دیا گیا تھا، میرپور پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کے والد اور چچا زاد بھائی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ایبٹ آباد کی یونین کونسل کاکول کے گائوں گلی بہن میں 19 سالہ لڑکی ثوبیہ دختر مسکین کو ذبح کر کے دفنا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او میرپور سردار رفیق نے شک کی بنیاد پر لڑکی کی پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کیلئے درخواست دی۔ عدالت نے لڑکی کی قبر کشائی کیلئے اجازت دی۔ عدالت حکم پر لڑکی کی قبر کشائی کر کے اس کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل ثابت ہو گیا کہ لڑکی کو ذبح کر کے دفنایا گیا۔ میرپور پولیس نے ابتدائی طور پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ لڑکی کے والد محمد مسکین اور چچا زاد بھائی خان افسر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :