پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ہزارہ ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ملک امجد خان اعوان نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ہزارہ ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیسن کے خلاف سید نادار شاہ ترمذی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ہزارہ کا صدر، ماجد خان جدون کو سیکرٹری جنرل، مقصود خان کو سینئر نائب صدر اور فواد بخاری کو سیکرٹری اطلاعات پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ہزارہ منتخب کر لیا ہے۔

اس سے پہلے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر ملک امجد خان اعوان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات حنیف خان اور صوبائی کابینہ کے عہدیداروں نے ہزارہ ڈویژن کا تاریخی دورہ کیا جس میں ہزارہ ڈویژن کے ساتوں ڈسٹرکٹ جن میں ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، لوئر کوہستان اور اپر کوہستان شامل ہیں، کا کامیاب دورہ کیا جہاں ہر جگہ صوبائی صدر اور کابینہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔