معمولی تکرار پر جگیاں کے رہائشی کو بھرے بازار میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) معمولی تکرار پر جگیاں کے رہائشی رفاقت خان کو بھرے بازار میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول حویلیاں لنڈا بازار میں ہوٹل پر ملازم تھا کہ خان افسر نامی شخص نے بھرے بازار میں گولیوں سے چھلنی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود کوالیاں کا رہائشی رفاقت ولد مربت خان سکنہ جگیاں کوالیاں جس کی عمر 24 برس ہے، کو دن دیہاڑے لنڈا بازار میں ہوٹل پر کام کے دوران گائوں کے افسر خان ولد شاہداد خان نے معمولی توں تکرار کے دوران 30 بور پستول سے فائر کر کے قتل کر دیا اور خود موقع واردات سے فرار ہو گیا۔

مقتول کے بھائی سلیم خان نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کرا دی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے حویلیاں ہسپتال لائی جس کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :