محکمہ تعلیم زنانہ ضلع ہری پور نے ریٹائرڈ کلاس فور ملازمین کی سنیارٹی لسٹیں آویزاں کردیں

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ ضلع ہری پور نے ریٹائرڈ کلاس فور ملازمین کی سنیارٹی لسٹیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس فی میل ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بلاک سی میں آویزاں کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز سکولوں سے ریٹائرڈ ہونے والے درجہ چہارم ملازمین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مطلوبہ لسٹوں میں اپنے کوائف وغیرہ چیک کر لیں اور کسی قسم کی درستگی یا نام کے اندراج کیلئے اپنی اپیلیں 28 فروری تک دفتر ہذا میں جمع کروائیں۔ درستگی کے بعد حتمی سنیارٹی لسٹیں آویزاں کر کے ریٹائرڈ و سن کوٹہ پر ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی بھرتی کی جائے۔ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی اپیل کسی بھی فورم پر قابل قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :