کھلابٹ پولیس نے 600 گرام چرس برآمد کر لی، ملزم گرفتار

جمعرات 22 فروری 2018 12:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ کھلابٹ پولیس نے منشیات، اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے یاسر سکنہ سیکٹر نمبر1 کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طر ح حسنین سکنہ محلہ داڑی سیکٹر نمبر3 کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک پستول30 بور معہ 24 عدد کارتوس اور 4 بوتل شراب برآمد کر کے پابند سلاسل کردیا۔ تھانہ کھلابٹ پولیس نے ایک اور کاروائی میں لڑکی کو تنگ کرنے اور دھمکیاں دینے والا ملزم زاہد سکنہ کھلابٹ کو گرفتار کر کے 354/506PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار لیا۔

متعلقہ عنوان :