نواز شریف پارٹی صدر نہیں تو پارٹی کا نام مسلم لیگ ن کیسے ؟ الیکشن کمیشن نے غور شروع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 12:34

نواز شریف پارٹی صدر نہیں تو پارٹی کا نام مسلم لیگ ن کیسے ؟ الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) : سپریم کورٹ نے گذشتہ سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے پارٹی صدارت کے عہدے کے لیے نااہلی کے بعد سوال یہ ہے کہ جب نواز شریف پارٹی صدارت کے اہل نہیں ہیں تو پارٹی کا نام مسلم لیگ ن کیسے ہو سکتا ہے؟ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے بھی پارٹی کی دوبارہ رجسٹریشن کے قانونی پہلوؤں پر غور کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔