مسلم لیگ ن کا پارٹی صدر کون؟ نواز شریف نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 12:30

مسلم لیگ ن کا پارٹی صدر کون؟ نواز شریف نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) : سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی صدارت کے لیے مسلم لیگ کے سینئیر رہنماؤں کی مشاورت طلب کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی صدارت کے لیے شہباز شریف کا نام تجویز کیا گیا جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے صدر کے لیے راجہ ظفر الحق کا نام تجویز کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمٹی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیا گیا ہے جبکہ نواز شریف نے اپنا دورہ لندن بھی ملتوی کر دیا ہے۔ یاد رہےکہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔