پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نوازشریف اس قابل سمجھیں گے،

فیصلوں پر عمل کیاجاتا ہے ،تسلیم کرنا یا نہ کرنا عوام کی صوبدید ہے، سینیٹر پرویز رشید

جمعرات 22 فروری 2018 12:21

پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نوازشریف اس قابل سمجھیں گے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت وہی سنبھالے گا جسے نوازشریف اس کے قابل سمجھیں گے، نواز شریف کے خلاف جتنے بھی فیصلے کئے گئے عوام نے تسلیم نہیں کئے، فیصلوں پر عمل کیا جاتا ہے ،تسلیم کرنا یا نہ کرنا عوام کی صوابدید ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوازشریف کے استقبال کے لئے موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی جو بھی کریگا وہ وہیں پہنچے گا جہاں ماضی میں لوگ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے بار بار نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا، عوام کا حق حکمرانی چھننے کی کوشش کی جارہی ہے،آئندہ انتخابات میں عوام شیر پر مہر لگا کر اس کا جواب دیں گے۔