پارلیمنٹ روز اول سے با اختیار ہے مگرکچھ لوگ پارلیمنٹ کو نہیں مانتے،

ایسے فیصلے مشرف دور میں بھی آتے رہے ہیں، نوازشریف کی وزارت بھی چھنتی رہی اور جلاوطن بھی ہوتے رہے، نوازشریف کو ہائی جیکر بناکر اٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 12:21

پارلیمنٹ روز اول سے با اختیار ہے مگرکچھ لوگ پارلیمنٹ کو نہیں مانتے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ پارلینٹ روز اول سے با اختیار ہے مگرکچھ لوگ پارلیمنٹ کو نہیں مانتے، ایسے فیصلے مشرف دور میں بھی آتے رہے ہیں، نوازشریف کی وزارت بھی چھنتی رہی اور جلاوطن بھی ہوتے رہے، نوازشریف کو ہائی جیکر بناکر اٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ 70 سال میں بدترین انتقام لیا جا رہا ہے، ہم ریاست کے لئے دعاگو ہیں ، اب لوگ پارلیمنٹ کی حفاظت اور بالادستی کے لئے کوشاں ہیں،20 کروڑ عوام پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں گینوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف فیصلے کے حوالے سے سوال پر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ایسے فیصلے مشرف دور میں بھی آتے رہے ہیں، نوازشریف کی وزارت بھی چھنتی رہی اور جلاوطن بھی ہوتے رہے، نوازشریف کو ہائی جیکر بناکر اٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسٹس نسیم حسن شاہ کا کیس عالمی شہرت یافتہ کیس ہے،انہوں نے اس وقت کے صدر کے خلاف فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین جسٹس نسیم حسن شاہ کے فل بینچ کے فیصلے کو پڑھ لیں کہ کیا جسٹس نسیم حسن شاہ کا فیصلہ غلط تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی مسئلہ ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، عمران خان نے جن خواتین سے شادی کی ان کا احترام بھی کریں، فواد چوہدری ہر الیکشن میں پارٹی بدلتے ہیں۔