نواز شریف اور مریم نواز پنجاب ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے ، کارکنوں کے نعروں کا خیر مقدم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 12:19

نواز شریف اور مریم نواز پنجاب ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے ، کارکنوں کے نعروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پنجاب ہاؤس میں موجود تھے کہ پنجاب ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ کارکنوں نے نعرے بازی شروع کی تو نواز شریف اور مریم نواز پنجاب ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے پنجاب ہاؤس کی چھت سے بنائی گئی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں کارکنان '' میں بھی نواز ہوں'' کے نعرے لگا رہے تھے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں بھی نواز ہوں اب ہر محب وطن پاکستانی یہی نعرے لگائے گا۔
انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں نواز شریف نے کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور کہا کہ اگلا 2018ء کا الیکشن بھی انشا اللہ آپ ہی جیتیں گے۔