کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بسانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 12:11

کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بسانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،عمران خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2018)پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا بشری بی بی کی طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اینکر کامران شاہد نے  نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق عمران خان سے سوال کیا کہ آپ پر لوگوں کی طرف سے کافی الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ ایک عورت جو پانچ بچوں کی ماں تھی تو آپ نے ان کو طلاق دلوا کر ان  سے شادی کی۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے آج تک نہیں دیکھا کہ کوئی شخص کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بسا سکا ہو۔اور میں کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بسانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔عمران خان نے کہا کہ جو شخص ایسا کام کرتا ہے اس پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کی تیسری بیوی بشر ی بی بی کے پانچ بچے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ عمران خان نے بشری بی بی کو طلاق دلوا کر ان سے شادی کی لیکن عمران خان نے کہا کہ میرا بشری بی بی کی طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بشری بی بی کے پہلے شوہر بھی اس متعلق کہہ چکے ہیں عمران خان کا بشری بی بی کی طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔