Live Updates

پی ٹی آئی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ، کرپشن کیسز پر خاموشی سے مٹی ڈال دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 12:10

پی ٹی آئی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ، کرپشن کیسز پر خاموشی سے مٹی ڈال دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) : دانش اسکولوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں لیکن پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر کی مدد سے یہ معاملہ ختم ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث کے ساتھ مل کر ایک خفیہ حکمت عملی بنائی۔اعتراضات کے باوجود آڈٹ پیرے سٹیل ہوئے۔

پنجاب میں دانش اسکولوں کی تعمیراتی اور اس ضمن میں دئے جانے والے ٹھیکے کے حوالے سے باقاعدہ طور پر فنڈز جاری کیے جاتے رہے۔اس کے لیے 2012ء اور 2013ء کی ایک آڈٹ رپورٹ سامنے آئی تھی،جو آڈیٹر جنرل پاکستان نے تیار کی تھی ، اس رپورٹ میں انہوں نے 508 کروڑ روپے سے زائد کے آڈٹ پیرے رکھے گئے تھےاس رپورٹ میں کہاگیا کہ میرٹ کے برعکس اقدامات کیے گئے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ،صوبائی ترقیاتی فورم کے اجلاس سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ شہباز شریف کے علم میں بھی لایا گیا تو انہوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں کرپشن اور بے ضابطگیاں ہوں گی ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ آڈٹ رپورٹ میں واضح بتایا گیا کہ جن من پسند افراد کو ٹھیکے دئے گئے ان میں 15 سے 27 فیصد تک مہنگے افراد کو ٹھیکے دئے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میاں محمود الرشید نے صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث کے ساتھ مل کر ایک خفیہ حکمت عملی بنائی ہے۔ رپورٹ میں مزید کیا انکشافات کیے گئے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات