بلاول بھٹو کی جس طرح کی ٹریننگ ہوئی ہے وہ خواجہ سراؤں کی شادی کے حق میں بھی بیان دے سکتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 11:59

بلاول بھٹو کی جس طرح کی ٹریننگ ہوئی ہے وہ خواجہ سراؤں کی شادی کے حق میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2018) معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی جس طرح کی ٹریننگ ہوئی ہے وہ خواجہ سراؤں کی شادی کے حق میں بھی بیان دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اوریا مقبول جان نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کا ستیا ناس کریں گے۔

(جاری ہے)

اوریامقبول جا ن نے کہا کہ اگر ڈان کا صحافی بلاول بھٹو سے سوال کرتا کہ پرویز مشرف کے زمانے میں خواجہ سراؤں کوشناختی کارڈ جاری کئے گئے اور اور نواز شریف کے زمانے میں ان کو پاسپورٹ مل گیا تو کیا آپ خواجہ سراؤں کی شادی کی اجازت دیں گے۔

تو اوریا مقبول جان نے بلاول بھٹو کی نقل اتارتے ہوئے کہا کیوں نہیں۔اوریا مقبول جان نے کہا جس طرح کی بلاول بھٹو کی ٹریننگ ہوئی ہے تو انہوں نے یہی کہنا تھا کہ خواجہ سرا بھی انسان ہیں ان کو بھی شادی کا حق حاصل ہونا چاہئیے۔اوریا مقبول نے کہا کہ پیپلز پارٹی این جی او کی موم بتی میں پھنسی ہوئی ہے اور یہ جب تک اس سے باہر نہیں نکلے گی یہ ایک بڑی پارٹی نہیں بن سکتی۔اور اس موم بتی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے گھر کو آگ لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :