اسلام آباد ٹائیگرز نے پہلی آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ جیت لی

جمعرات 22 فروری 2018 12:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)اسلام آباد ٹائیگرز نے شاہین کلب کو شکست دے کر پہلی آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ جیت لی۔ جنون فٹ بال گرائونڈ پر چیمپئن کا فائنل میچ اسلام آباد ٹائیگرز اور شاہین کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلام آباد ٹائیگرز نے شاہین کلب کو سات کے مقابلے میں 28 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکن سفیر جیانتھ کتوگدایج تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق محمود کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں جنون کلب، شاہین کلب، اسلام آباد ٹائیگرز کلب، خنجراب کلب، سٹلائیٹ ٹائون کلب اور چنار کلب شامل تھیں۔