اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ 3 مارچ سے شروع ہوگی

جمعرات 22 فروری 2018 12:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ 3 مارچ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں قائداعظم کلب، اسلام آباد کلب، جناح کلب، کرن کلب، فالکن کلب، حیدری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسٹرز کلب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے آفیشلز کا اجلاس کل ہفتہ ہوگا جس میں لیگ کے قوانین اور میچز کے گرائونڈز کا تعین کیا جائیگا۔